MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ خروٹ آباد، گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 4 بچے جاں بحق

0 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ مسائل نیوز) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 4بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ خروٹ آباد کے علاقے بادیزئی میں بدھ کی صبح پیش آیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2سے 10سال کے درمیان ہیں۔دھماکے سے جھلس کر 2 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جبکہ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے ایک روز قبل منگل کو بھی کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر رہائشی کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے۔کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.