MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں

1 329

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) شیخ رشید کے بھتیجے اور سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے انکشاف کیا ہے کہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راشد شفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی گئی،ملاقات کے بعد شیخ رشید کو کسی اور جگہ منتقل کر دیا گیا۔
شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے جایا جاتا ہے،اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔ قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جو شیخ رشید کے ساتھ ہوا وہ ہرگز انتقامی سیاست نہیں ہے ، ہم گرفتاریاں نہیں کرنا چاہتے ، مگر بیانات کے ذریعے جو دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے وہ بھی تو ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر عمران خان کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے،فواد چودہدری اور شیخ رشید کو یہ بیانات دینے کو حکومت نے نہیں کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کے عدالت لانے کے معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں، ایسا کرنا حکومتی پالیسی نہیں تھی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کی،جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے جمعرات کو گرفتار کیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ عنایت خان نے درخواست دائر کی تھی کہ شیخ رشید نے ایک سازش کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا،راجہ عنایت خان نے کہا کہ اس الزام کی وجہ سے سابق صدر آصف زرداری اور ان کے خاندان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے دوران ان کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.