MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی حسینہ سرگم کوشل مسز ورلڈ بن گئیں

0 648

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)عالمی مقابلہ حسن کی مسز ورلڈ کا تاج 21برس بعد ایک بار پھر بھارتی حسینہ کے سر سج گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں منعقدہ مقابلہ حسن میں سرگم کوشل نے مسز ورلڈ 2022 (دنیا کی حسین ترین شادی شدہ خاتون)کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مقابلہ حسن میں 63ممالک سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خواتین نے شرکت کی اور مختلف مراحل کے بعد بھارت کی سرگم کوشل کو مسز ورلڈ 2022 قرار دیا گیا۔سرگم کوشل کے سوشل میڈیا اکائونٹ کے مطابق ان کا تعلق جموں کشمیر سے ہے، انہوں نے انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے اور کچھ عرصہ تدریسی فرائض بھی سرانجام دیئے ہیں، انہوں نے بھارتی بحریہ کے ایک افسر سے 2018 میں شادی کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.