MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آج سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

0 112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج رات سے7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال،جہلم اور منڈی بہاالدین میں بارش کاامکان ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد اور وزیر آباد، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کاامکان ہے۔

ترجمان کے مطابق 6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، رحیم یار خان، مری اور راولپنڈی میں بارش سےندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.