کراچی(مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سینٹرل جیل سے احتساب عدالت سکھر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت میں ضمانت پر رہائی سے متعلق کاغذات پر دستخط کردیئے ہیں۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو واپس سینٹرل جیل لے جایا جائے گا، سینٹرل جیل سے آج سہہ پہر خورشید شاہ کی رہائی عمل میں آئے گی۔
واضح رہے کہ جیل سے رہائی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو بڑے جلوس کی صورت میں ان کی رہائش گاہ لایا جائے گا۔