سلیکٹڈ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کرپشن، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،عوام کے مسائل کا واحد حل ملک میں پرامن جمہوری و اسلامی نظام ہے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام نے بھرپور کامیابی حاصل کی جس سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ 2018کے عام انتخابات جعلی تھے، خیبر پختونخوا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتا ئج سے ثابت ہوگیا
- Advertisement -
کہ ایم این اے، ایم پی اے، بیوروکریسی اِن کی تھی لیکن قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیاسلیکٹڈ حکومت سے ملک نہیں چلایا جارہا، پہلے بھی کہا تھا طاقت عوام کے پاس ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کو مستحکم کرنے کی بات کرتے ہیں، آپ ٹھیک ہو جائیں، ہم تو ٹھیک ٹھاک ہیں۔یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاکہ کرپشن، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف جنگ جاری رہے
گی عوام کے مسائل کا حل اور ملک میں پرامن جمہوری اسلامی انقلاب چاہتے ہیں موجودہ سلیکٹڈ حکمران مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں لوگ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہیں انفراسٹرکچر کی بحالی اور ترقیاتی پروگراموں کے منصوبوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی نااہل حکمرانوں نے قوم کے مزیدتین سال ضائع کردئیے دنیا آگے، پاکستان پیچھے کی جانب سفر کررہا ہے لوگوں کی اکثریت بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ملکی وسائل سے فائدہ اٹھانے کی بجائے