MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاسی انتقام کے ذریعے مجھے موت کے گھاٹ اتارانا چاہتے ہیں

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے دوران ان کی موت کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پانچ قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔شیخ رشید نے جمعہ کو تھانہ آبپارہ میں اپنے وکلاء سے ملاقات کے دوران الزام لگایا کہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ انہیں سیاسی انتقام کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کی خواہاں ہیں۔
شیخ رشید کی گرفتاری اور کی جگہ مقدمات اسی انتقامی سیاست کا حصہ ہیں۔وکلاء نے شیخ رشید کی خواہش کے مطابق میڈیا کو بھی آگاہ کردیا۔جبکہ شیخ رشید کے بھتیجے اور سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے انکشاف کیا ہے کہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔
راشد شفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی گئی،ملاقات کے بعد شیخ رشید کو کسی اور جگہ منتقل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے جایا جاتا ہے،اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔ قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جو شیخ رشید کے ساتھ ہوا وہ ہرگز انتقامی سیاست نہیں ہے ، ہم گرفتاریاں نہیں کرنا چاہتے ، مگر بیانات کے ذریعے جو دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے وہ بھی تو ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر عمران خان کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے،فواد چودہدری اور شیخ رشید کو یہ بیانات دینے کو حکومت نے نہیں کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کے عدالت لانے کے معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں، ایسا کرنا حکومتی پالیسی نہیں تھی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.