MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں، نور محمد دمڑ

0 524

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم کو آج سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستا ن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ریاستی جبروتشدد کے خلاف بھرپور اے واز اٹھائی ہے۔  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بھارت کا غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔

- Advertisement -

بھارت ریاستی جبر وتشدوکے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔آزادی کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے شہدائے کشمیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوںکی روشنی میں حل ناگزیر ہے۔

بھارت کو آج نہیں تو کل تنازعہ کشمیر کے حل کی جانب آنا ہوگا۔کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ ہے۔  پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اپنی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.