MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سارہ لورین نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

0 478

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ لورین نے بالی ووڈ  میں کام کرنے کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

ایک انٹرویو میں سارہ لورین سے پوچھا گیا کہ وہ کافی عرصے سے کسی پاکستانی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں اور اس کی وجہ کیا ہے? جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ایک بار جب آپ بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہیں تو بہت سے پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اب آپ یہاں کوئی پیش کش قبول نہیں کریں گے،  لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ کو  سکرپٹ کی پیش کش آنا بند ہو جائے گی اور میں اس کا سامنا کر چکی ہوں۔

- Advertisement -

اس سے قبل ایک انٹرویو میں سارہ لورین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس بارے میں نہیں معلوم کہ میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں، 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھ رہی ہوں، جب بھی مشکل میں ہوتی ہوں تو اللّہ سے رجوع کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے عیسائی سمجھتے ہیں، جب بھارت سے پاکستان واپس آئی تھی تو بہت پریشان تھی، پھر میں کچھ دن اعتکاف میں بیٹھی جس کے بعد زندگی بہتر ہوگئی۔

سارہ لورین نے انٹرویو میں بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ بھی بتائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کو ترجیح دی کیوں کہ وہ ایک بڑی اور اچھی طرح سے قائم کی  گئی انڈسٹری ہے۔سارہ لورین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”رابعہ زندہ رہے گی“ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ بعد میں انہوں نے پوجا بھٹ کی فلم ”کجرارے“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ 2013 کی فلم ”مرڈر 3“ میں اپنے کردار سے شہرت پائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.