MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جے یو آئی بند کمروں میں اقتدار کی بندر بانٹ کے قائل نہیں،حافظ حمداللہ

0 562

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک )جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے شرمناک آئین شکن کارنامے جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ماتھے پر بدنما داغ ہے ملک و قوم کو ربڑسٹیمپ حکومت نہیں عوامی و جمہوری حکومت کی ضرورت ہے

- Advertisement -

جمعیت علما اسلام بند کمروں میں اقتدار کی بندر بانٹ کے قائل نہیں عوام کو حق رائے داہی کا مکمل اختیار دینا ان کا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے اس پر ڈاکہ ڈالنا عوام اور ریاست کے ساتھ بدترین ظلم اور خیانت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ مظہرالعلوم دکی کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماں اور مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کے دلدل میں جکڑا ہوا ہے عوام بے روزگاری مہنگائی اور اشیائے خورد و نو ش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی خودمختاری اور جمہوریت کی بالادستی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.