صحت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بشری رند
کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشری رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے مریضوں کے علاج کے لیے ہیلتھ کارڈ اور عوامی انڈومنٹ فنڈ جیسے منصوبوں پر عمل پیرا ہے جس سے صوبے کے غریب مریض ملک کے بڑے اسپتالوں میں متعدی بیماریوں کا مفت علاج کرا رہے ہیں۔
- Advertisement -
ہیلتھ کارڈ کا اجراءبھی جلدکیا جائے گا جس سے مریض تقریبا دس لاکھ کے قریب کسی بھی بیماری کا علاج کروا سکیں گے کوئٹہ میں صوبے کی پہلی کینسر اسپتال کی تعمیر کا کام 50 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ بقیہ کام جلد از جلد مکمل کر کے کینسر کے مریضوں کے علاج معالجہ شروع کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینار ہسپتال میں کینسر کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ کینسر ایک ایسا موذی مرض ہے جس سے سالانہ تقریبا 71 لاکھ لوگ متاثر ہو رہے ہیں جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہیں جبکہ شعور و آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ۔
[…] نیوز)پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بشری رند نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین حکومتی مشینری میں ریڑھ کی […]
[…] نیوز) بلوچستان کے واحد کینسر سینار ہسپتال میں سرکاری ادویات نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا […]