پاکستان میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے سختی، اوورسیز پاکستانی بھی متأثر ہونے لگے
اسلام آباد(مسائل نیوز)ملک بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں، جس کا بیرونِ ملک بھی چرچا ہے، تاہم اوور سیز پاکستانیوں کو بھی ان اقدامات سے مشکلات کا سامنا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی نژاد شہریوں کی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں، تاہم حکومتی اقدامات اوورسیز شہریوں کی پریشانی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
- Advertisement -
حال ہی میں اوورسیز پاکستانیوں کے علم میں لایا گیا کہ پاکستان میں غیر ملکی لائسنس پر ڈرائیونگ غیر قانونی اقدام ہے اور اب اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک سے عالمی ڈرائیونگ پرمٹ بھی لینا ہوگا، جس پر اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان سھے درخواست کی کہ وہ اوورسیز لائسنس کے اجراء میں آسانیاں پیدا کرے۔
یاد رہے کہ اب اوورسیز لائسنس کے حصول کیلئے مشکل ترین تھیوری اور پریکٹیکل ٹیسٹ میں پاس ہونا ضروری ہے جس کا معیار عالمی سطح پر تسلیم شدہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں پاکستانی کمیونٹی نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔