کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج تربت کے قیام پر اظہار مسرت کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج کی تعمیر کو خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیاہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے
گرانقدر تعاون پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے وزیراعلی ٰکا کہنا ہے کہ شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج کے قیام سے خواتین کی معاشرے میں باوقارحیثیت میں اضافہ ہو گااور طالبات کے لیےپیشہ وارانہ تعلیم میں پہلے گرلز کیڈٹ کالج کا قیام سنگ میل ثابت ہوگاوزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے
- Advertisement -
کہ شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج تربت معیاری تعلیم کی فراہمی کا ایک اہم ادارہ ثابت ہو گایہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ ادارے سے سالانہ 400 طالبات فارغ التحصیل ہو کر آرمی، میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں خدمات انجام دینگی وزیراعلءنے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ادارے کی مزید تعمیر و ترقی اور اس کے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔.