MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان تم اب بند گلی میں چلے گئے، تم آزادی نہیں آوارگی چاہتے ہو، مولانا واسع

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علما اسلام کا ساتھ دیا ہے اور جمعیت نے بھی ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کرکے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے کنونشن سے مرکزی قیادت سمیت دیگرصوبوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے، کنونشن میں ہزاروں کی تعدادمیں صوبہ بھر سے کارکنان شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر 8 دسمبر کو ورکرز کنونش سنگ میل ثابت ہوگا.انہوں نے کہاکہ 7دسمبر سے 11دسمبر تک قائد جمعیت مولانافضل الرحمن کا دورہ بلوچستان اہمیت کا حامل ہے، اس موقع پر اہم سیاسی شخصیات اور سابق وزرا جمعیت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ یونٹوں کی سطح پر سرگرمیاں تیز کریں اور کنونشن کی کامیابی کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں اور جلوسوں کی شکل میں کنونشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کو نکالا ہے، ہم نے عمران کو گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا۔ جو تم نے کیا یہ اس کا مکافاتِ عمل ہے، تم اب بند گلی میں چلے گئے ہو، تم آزادی نہیں آوارگی چاہتے ہو، دھمکی دیتا ہے کہ استعفے دے دیں گے، تم نے استعفے دیے تھے پھر اسمبلی میں واپس آئے یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عوام کو غیرضروری مسائل میں الجھانے کی بجائے بنیادی ضروریات کی فراہمی کو ترجیح بنانا چاہتے اس وقت ملک میں سیاسی حالات بہت بہتر ہے اور ملک میں کوئی سیاسی حالت تبدیل نہیں ہورہے آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار صرف اور صرف وزیراعظم کے پاس ہے اور وزیراعظم نے حکومت میں شامل تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ملک کی بقا اور ترقی کے لئے بہت اہم فیصلہ کیا ہے اور اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے ہم سب کو چاہئے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں عمران نیازی نے ملک کی تباہی و بربادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اب وہ اداروں کے درمیان تصادم پیدا کرکے اپنے آقاں کو خوش کرنے پر تلے ہوئے ہیں مگر عمران نیاز ی کے سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے وقت بدل گیا ہے اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور عوام جو بھی جماعت یا پارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں منتخب کرے گی موجودہ حکومت ان کو اقتدار حوالے کرینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حقوق پر جمعیت علما اسلام کا موقف واضح ہے اور کبھی بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے گوادرکے معاملے پر جمعیت علما اسلام اور نواب اسلم رئیسانی نے اپنی حکومت قربان کردی اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.