MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے زمان پارک میں فائرنگ سے متعلق ٹوئٹ پر ماہرہ خان کا ردعمل بھی آ گیا

0 184

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی لاہورزمان پارک میں پیش آنے والی صورتحال سے متعلق ردعمل کا اظہار کردیا ۔

گزشتہ روز عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کے مناظر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے جو ماہرہ خان نے بھی دیکھے اور ردعمل بھی ظاہر کیا۔عمران خان کی جانب سےشیئر کی گئی ویڈیو میں رینجرز کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔ اس کے کیپشن میں عمران خان نے لکھا کہ “زمان پارک میں رینجرز غیر مسلح شہریوں پر اس طرح گولیاں چلا رہے ہیں جیسے وہ میدان جنگ میں دشمن کی فوج پر حملہ کر رہے ہوں۔”اداکارہ ماہرہ خان نے زمان پارک کے باہر کی صورتحال کو مضحکہ خیز قرار دیا اور لکھا کہ” سب کی حفاظت کے لیے دعاگو ہوں”۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک آنے والی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان منگل کے روز شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کو دوسرے دن سہ پہر تک جاری رہی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.