MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چاغی کے قریب ڈاکٹروں کی گاڑی الٹنے سے لیڈی ڈاکٹر سمیرہ ایاز جاں بحق، 4 افراد زخمی

0 115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) کوئٹہ سے دالبندین جانے والی ڈاکٹروں کی گاڑی چاغی کے علاقے کیشنگی کے مقام پر ایک خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں پرنس فہد اسپتال سے وابستہ لیڈی ڈاکٹر سمیرہ ایاز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ڈاکٹر وسیم باری، ان کی اہلیہ سمیت چار دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کے بے قابو ہو کر الٹ جانے سے پیش آیا۔ لیڈی ڈاکٹر سمیرہ ایاز چھٹی کے بعد دالبندین پرنس فہد اسپتال میں اپنی ڈیوٹی پر واپس جا رہی تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نوشکی ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا، تاہم ڈاکٹر وسیم باری اور ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان اور پرنس فہد اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر سمیرہ ایاز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ساتھی ڈاکٹروں اور مقامی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاغی تا دالبندین شاہراہ کی حالت کو بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک حادثات کو روکا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.