MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاس کی کے ذریعے سب کچھ محفوظ! جانیں واٹس اپ کا نیا فیچر اور اس کا کام کرنے کا طریقہ

0 38

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (مسائل نیوز)دنیا کی معروف ترین میسجنگ ایپ واٹس اپ(whatsapp) نے صارفین کے چیٹ بیک اپ کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا فیچر پاس کی (pass key) متعارف کروایا ہے۔یہ فیچر آپ کی چیٹس، تصاویر اور وائس نوٹس کے بیک اپ کو کلاؤڈ میں محفوظ رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پرانا طریقہ

اس سے قبل بیک اپ محفوظ کرنے کے لیے صارفین کو یا تو پاس ورڈ بنانا پڑتا یا 64 ہندسوں پر مشتمل انکرپشن کی کو یاد رکھنا پڑتی جو کہ کافی مشکل اور پیچیدہ ہوتا تھا۔

نیا طریقہ؛ پاس کی

اب پاس کی، کی مدد سے صارفین اپنے بیک اپ کو آسانی سے محفوظ کرسکتے ہیں۔ صارف اپنے فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا فون کا اسکرین لاک کوڈ استعمال کر کے بیک اپ کو محفوظ کر سکتے ہیں جس سے پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔

واٹس اپ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کے بیک اپ ڈیٹا کو زیادہ محفوظ بنانا ہے خاص طور پر جب فون بدلیں، کھو جائے یا نیا ڈیوائس استعمال کریں۔

- Advertisement -

فیچر کو فعال کیسے کریں؟

صارفین واٹس اپ میں جا کر یہ فیچر فعال کر سکتے ہیں

 

اور دیکھیں کہ پاس کی کا آپشن دستیاب ہے یا نہیں۔

اہم ہدایات

اگر صارفین بیک اپ انکرپٹ کرنے کے بعد پاسورڈ، انکرپشن کی یا پاس کی بھول جائیں تو واٹس اپ کا ڈیٹا واپس نہیں مل سکے گا اور یہ مستقل طور پر ضائع ہو سکتا ہے۔

یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو فون بدلتے ہیں یا اپنا ڈیوائس کھو دیتے ہیں کیونکہ اب چیٹ بحال کرنا آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔

پاس کی فیچر مرحلہ وار سب صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے لہٰذا ابھی سب کے پاس دستیاب نہیں ہو سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.