عمران خان نے تحریک انتشار کو 10 ماہ طول دینے کا اعلان کیا ہے
کراچی (مسائل نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحریک انتشار کو 10 ماہ تک طول دینے کا اعلان کیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تسلیم کر لیا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ناکام ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف لانگ مارچ نکال کر پھنس چکے ہیں اور اب فیس سیونگ کے لیے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے چکر لگاتا رہے گا،پی ٹی آئی سربراہ پاکستانیوں کو گمراہ کررہے ہیں،عمران خان الیکشن کمیشن،ہائی کورٹس اور ماتحت عدلیہ کو گمراہ کرتے رہے۔ قبل ازیں وزیر اطلاعات سندھ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک کے لیے سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر حد پار کر لی اداروں اور الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کرتے ہیں، اب بھی فارن فنڈنگ آرہی ہے لیکن پھر بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک میں محفوظ ہیں، عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں، عمران خان پر پابندی لگانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان بار بار غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، عمران خان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان سمجھتے ہیں کہ عوام کو کچھ پتہ نہیں، چیئرمین تحریک انصاف خود کو ایماندار اور دوسرے کو برا سمجھتے ہیں، سابق وزیر اعظم اپنے آپکو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
عمران خان خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں،فیس سیونگ کے لیے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں۔ سنیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے کو پی ٹی آئی نے کیش کروانے کی کوشش کی، لندن میئر کے لیے انتخابی مہم عمران خان نے کی تھی۔