عمران خان کی پہلی اور آخری ترجیح غلط بیانی ، دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے ، مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کے ٹویٹ پر رد عمل
اسلام آباد(مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی پہلی اور آخری ترجیح غلط بیانی دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے ، وزیر اعظم کا استعفیٰ ہی عوامی مشکلا ت میں کمی اور آسانیاں لانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔
- Advertisement -
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان ملک میں مہنگائی اور معاشی تباہی اور بیروزگاری کے ذمہ دار ہیں ، بہتر ہے وہ قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اضافہ نہ کریں ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ وزیر اعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے ۔