MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی رکن نے آزاد کمشیر اسمبلی میں راجہ فاروق حیدر پر موبائل فون دے مارا

0 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مظفر آباد(مسائل نیوز) آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت شدید بےنظمی دیکھنے میں آئی جب پاکستان تحریک انصاف کے رکن نے راجہ فاروق حیدر پر موبائل فون دے مارا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمبلی میں ہنگامہ آرائی قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خطاب کے بعد شروع ہوئی۔
چوہدری لطیف اکبر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر الزام عائد کیا کہ وہ پیسے دے کر اسمبلی میں آئے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی فہیم ربانی نے فاروق حیدر کو موبائل فون دے مارا جس کے بعد ن لیگ کے کارکن بھی بڑی تعداد میں اسمبلی کی بلڈنگ پہنچ گئے۔مظاہرین نے اسمبلی گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دروازہ بھی کھولنے کی کوشش کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فہیم ربانی سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے معافی مانگیں۔پولیس، کمشنر، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام انتظامیہ اسمبلی کے باہر پہنچ گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.