پولیس سمگلروں کی پشت پنائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے
ڈھاڈر(مسائل نیوز)ڈھاڈر پولیس کی منشیات سملنگروں کے خلاف کاروائی، اعلی کوالٹی کے چرس برآمد کرکے موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیر آباد عبدالحی عامر بلوچ کی احکامات پر ایس ایس پی کچھی محمد یوسف بھنگر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ڈھاڈر نذیر احمد سیال کےسربرائی میں پولیس نفری کی نیشنل ہائی وے پر کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ کوئٹہ سے اندورون سندھ کی طرف لے جانے والے منشیات سمگل کرنے کی کویشش کو ناکام بناکر موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کی 9 کلو چرس برآمد کر کے موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان صدیر احمد ولد جیند قوم شیخ اور عباس والد سکندر قوم حسرانی بلوچ ساکن لاڑکانہ سندھ کے رہائشی ہیں جبکہ پولیس کو چکمہ دینے کیلئے خاتون نما انداز میں لیڈیز کپڑوں میں ملبوس شخص کو ڈھاڈر پولیس تھانہ ایس ایچ او نزیر احمد سیال نے بڑی مہارت اور حکمت عملی سے حسب ضابطہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید ایس ایچ او ڈھاڈر نزید احمد سیال نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس سملنگروں کی پشت پنائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے منشیات کے اس ناسور کو مکمل خاتمے تک منشیات سمگل اور فرخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے علاقے میں منشیات جیسے ناسور کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا ڈھاڈر پولیس ہمہ وقت بہتر حکمت عملی کے ساتھ منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرنے میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں علاقے میں مختلف چھاپے لگائے جا رہے ہیں چور ڈاکووں کو اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ڈھاڈر شہر کا امن وامان خراب کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔