MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی فی تولہ قیمت میں تین ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا

0 615

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 1705 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3000 روپے اور 2572روپے کا اضافہ ہوگیا۔
کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 144000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 123457 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کے اضافے سے 1480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58روپے کے اضافے سے 1268.86روپے کی سطح پر آگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.