MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ترکیہ کی مساجد میں پاکستان کیلئے خصوصی دعاکااہتمام

0 498

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انقرہ(مسائل نیوز) پاکستانی برادر ملک ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں نمازِ جمعہ کے بعد پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے ترکیہ کے وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ۔
احسن اقبال نے اپنے ویڈیو بیان میں ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ ترکیہ کی 90,000 مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لیے دعاکی ،انہوں نے مزید کہا کہ صدر طیب اردگان نے ترک وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کی قیادت میں پاکستان سے یکجہتی کے لیے وفد پاکستان بھیجا ، طیاروں اور ریل کے ذریعے امدادی سامان بھی آ رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.