25 ستمبر کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
اسلام آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 25 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 25 ستمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے لیے ضمنی انتخابات کے چار حلقوں میں 32 امیدوار میدان میں ہیں جنہیں انتخابی نشان بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقہ این اے 31 پشاور کے لیے 8 ،این اے 22 مردان اور این اے 24 چارسدہ کے لیے 4،4 اور این اے 45 کرم کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔
[…] آباد(مسائل نیوز)حکومتی اتحاد نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی […]