MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ژوب(مسائل نیوز)راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس اوور اسپیڈنگ کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، واقعہ میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

- Advertisement -

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس بارش کی پھسلن اور اوور اسپیڈنگ کے باعث ضلع شیرانی کے حدود دہانہ سر دانہ کے مقام پر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 19 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.