MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت میں اپنے خلاف احتجاج پر وزیر خارجہ بلاول کا ردِعمل بھی آگیا

0 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس احتجاج کرتے رہیں یہ اُن کا حق ہے، لیکن کاش بھارت میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے پر بھی کوئی احتجاج کیا جاتا۔

- Advertisement -

جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا بھارت میں اپنے خلاف احتجاج پر ردِعمل میں کہنا تھا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت کے وزیراعظم کا ماضی کیا تھا، احتجاج کرکے نہ تاریخ بدلی جاسکتی ہے نہ حقائق کو مسخ کیا جاسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ ہم ماضی تبدیل نہیں کرسکتے لیکن مستقبل تبدیل کرسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ کرے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے، وزیرِاعظم کی معاشی ٹیم اس چیلنج کا مقابلہ کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.