جے یو آئی ف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل
لاہور (مسائل نیوز) جے یو آئی ف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل دیا ہے۔ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نیازی سرکار کی بدترین حکمرانی کے آفٹر شاکس ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میںا کہا کہ عمران نیازی کی بچھائی باروسی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کچھ ناپسندیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی حکومت جلد حالات کو کنٹرول کرے گی، ہم اقتدار کے لیے نہیں ملک بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات مزید 30 روپے مہنگا کرکے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کر لی ، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے اضافے کا اعلان کردیا اور اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 204 روپے 15پیسے ہو گئی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 181 روپے 94 پیسے مقرر کر دی گئی۔
- Advertisement -
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی کی نئی لہر کے خلاف پُرامن احتجاج کی کال دے دی ، سابق وزیر اعظم کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ کیے جانے والے اضافے پر ردعمل دیا گیا ہے ، جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک میں معاشی تباہی پھیر دی ، عوام دشمن حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ہمیشہ ہمارے لوگ ترجیح رہے ، ہماری حکومت نے کورونا کے دباؤ کا مقابلہ کیا اور 1200 ارب روپے کا معاشی پیکیج دیا جب کہ صرف اس سال ہم نے سیلز ٹیکس صفر کر کے توانائی کے شعبہ میں 466 ارب روپے کی سبسڈی دی ، اب امپورٹڈ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کر دیا ، عوام دشمن حکومت کے خلاف لوگ نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج کریں۔
[…] نیوز)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ فیس سیونگ کے لئے ایک حربے کے سوا […]