MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی منڈی میں خام تیل پھر مہنگا ہو گیا

1 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (مسائل نیوز)تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار گھٹانے کے فیصلے کا عالمی منڈی پر منفی اثر پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک اضا فہ دیکھا گیا،منڈی میں ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 5.74 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی جب کہ برینٹ کی قیمت 5.67 فیصد اضافے کے بعد 84.42 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت اوپیک پلس ممالک نے 11 لاکھ بیرل یومیہ سے زائد تیل کی پیدا وار کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق اوپیک اتحادی ممالک 1.15 ملین بیرل کٹوتی کریں گے، اوپیک اتحادی ممالک نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کیلئے پیداوارمیں کمی کا فیصلہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سعودی عرب اور اوپیک پلس میں شامل دیگر تیل پیداکنندگان نے اتوار کے روز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.