MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو گولیاں نہیں، بلکہ کیا چیز لگنے سے زخمی ہو ئے ،فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی

0 625

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر پر قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس کے مطابق انہیں گولیاں نہیں بلکہ گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔رپورٹ کے مطابق

- Advertisement -

جائے وقوعہ سے ملنے والے 10گولیوں کے خول فرانزک کے لیے بھجوائے گئے تھے، جو عمران خان کے ٹرک پر فائر ہوئے۔ خول کے علاوہ جناح ہسپتال کے میڈیکل لیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فرانزک کو بھجوائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق عمران خان جس ٹرک پر سوار تھے، اس کے بائیں جانب سے فائر کیے گئے۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کو 33 شواہد پارسل میں بھجوائے گئے تھے۔ یہ تمام شواہد ، سی سی پی او آفس لاہور ، ڈی پی او وزیر آباد اور جے آئی ٹی کے ارکان کی جانب سے بھجوائے گئے۔علاوہ ازیں معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی، جس کے مطابق اسے سر کے پیچھے ایک گولی لگی، جو ماتھے سے باہر نکلی۔ معظم پر گولی اونچائی سے فائر ہوئی، جو اس کی موت کا سبب بنی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.