روسی صدر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یہ بیان کہ نبی کریم کی شانِ اقدس میں گستاخی اظہارِ رائےکی ازادی یا فن کا اظہار نہیں ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر کا بیان عالمِ اسلام کے اس موقف کی تائید ہے کہ حضور کی حرمت و تقدس افاقی ہے جس پر ہم ولادیمیر پیوٹن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد کی شان میں گستاخی ازادی اظہارِ رائے نہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ شانِ رسالت میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی صدر کا بیان میرے موقف کی تائید ہے کہ شانِ رسالت میں گستاخی ازادی اظہارِ رائے نہیں۔