MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ناکام ہو چکی ہے

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ فوری الیکشن ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے تاجران ناصر سلمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں ناکام ہو چکی ہے،لوگ ہمارے دور کو کاروباری ترقی کے سنہری دور کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال پر ایک وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں۔اگر امپورٹڈ حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو تاجر برادری ان کے خلاف سڑکوں پر ہو گی،فوری الیکشن ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر آغاز سے معلوم ہوتا کہ احتساب نہیں ہو گا تو اسمبلیاں توڑ دیتا، ان لوگوں کو این آر او ٹو دے کر بڑا ظلم کیا گیا، اسحاق ڈار پہلے بھی ملک کو دیوالیہ چھوڑ کر گئے تھے۔

- Advertisement -

اب انہیں دوبارہ تعینات کرکے ملک کے معاشی حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری چوری کے پیسوں سے لوگوں کو خریدتے ہیں، یہ لوگ کراچی اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم ہو کر اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا، ہمارے ملک کے انصاف کے نظام میں ہمیں ہی تحفظ نہیں ہے، یہ کیسا جنگل کا قانون ہے؟ انکا کہنا تھا کہ آج پوری عوام کے سامنے ہے کہ اپریل میں پاکستان کدھر کھڑا تھا اور آج کس معاشی تباہی اور دیوالیہ ہونے کے نہج پر پہنچ چکا ہے، اس ملک میں مہنگائی نے اپنا 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، باہر کے ملک سے بھی اب کوئی اس حکومت پر اعتماد نہیں کررہا، معیشت دن بدن تباہی کی طرف ہے،اس کا حل ٹیکنوکریٹ حکومت نہیں بلکہ جلد از جلد صاف شفاف انتخابات ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.