MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طلباءکوتعلیم کی فراہمی کےساتھ ساتھ ان کے کردارسازی پر بھی توجہ دینی چاہیے،قاسم سوری

2 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے نمل یونیو رسٹی کوئٹہ کیمپس کادورہ کیا انہوں نے یونیو رسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ساری توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں کیونکہ آج کے دور میں صرف وہی قومیں ترقی کی منا زل طے کرپائی ہیںجن کی نوجوانوں نسل تعلیم کے زیور سے بہر مند ہوئی ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ اگر آج ہم نے تعلیم کے شعبہ اور تعلیم کے حصول پر توجہ نہیں دی توہم دُنیا میں دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صف سے نکل جائیں گے لہذا ہمیں کوشش کرنی چائیے کہ ہم حصول تعلیم پر اپنی بھرپورتوجہ مرکوز رکھیں انہوں نے اسا تذہ کومخالب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری جا نفشا ئی ومحنت سے ادا کریں کیونکہ اساتذہ ہی ہیں جن کا قوموں کی ترقی میں کلیدی کردار رہا ہے

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں طلباءکوتعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے کردارسازی پر بھی توجہ مرکوز رکھنی چاہی ہے انہوں نے کہا کہ آج مجھے نمل یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر خوشی واطمینان ہوا کہ ادارہ بلوچستان کے نوجوانوں طلباءوطالبات کو بہتر تعلیمی سرگرمیاں مہیا کررہا ہے جوکہ خوشی آئند اقدام ہے

۔اس موقع پر یونیورسٹی کے پرنسپل وریجنل ڈائریکٹر کرنل (ر) نثار احمد انے یونیو رسٹی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی ۔بعدازاں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ ار لائبیری ،کا نفرنس ہال اور میڈیکل سینٹر کا افتتاح کیا اور وزیر اعظم پاکستان کی گرین پاکستان شجرکاری مہم کے حوالے سے یونیو رسٹی کے احا طہ میں پودا لگا یا ۔انہوں نے یونیو رسٹی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور کمپیوٹر لیب بنانے کا اعلان بھی کیا آخر میں اسپیکر قومی اسمبلی نے طلباءوطالبات میں اسناد تقسیم کیں جبکہ پرنسپل نمل یونیو رسٹی نے انہیں یادگار ی شیلڈ پیش کی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.