کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا ادراک رکھتے ہوئے،
ہم غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیںوزیراعظم کو بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے،پاکستان کے 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 1000 دیے جائیں گے جن کی ماہانہ آمدنی 50000روپے سے کم ہے۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ پروگرام 15 دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائےگا۔ 2021پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے
، اور اب تک 15000 سے زیادہ کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کریانہ سٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلعی حکومت کے حکام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایس اے پی ایم برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید،
- Advertisement -
ایس اے پی ایم برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں گے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں،گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں
، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، اس میں کرپشن کی نشاندہی کے مو¿ثر نتائج سامنے نہیں آئے،موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان نے ملاقات کی جس میں ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، لیکن اس میں کرپشن کی نشاندہی کے مو¿ثر نتائج سامنے نہیں آئے
۔کمیٹی ارکان نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے، ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے
، زیادہ فعال اور حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔عمران خا نے کہا کہ آپ سب سینئر سیاستدان ہیں آپ سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے، سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے، موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں، کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے قانون کی گرفت میں لائیں۔