MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ کو بڑی ناکامی کا سامنا ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

0 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)مسلم لیگ (ن)کو بڑی ناکامی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔ٹوئنٹی فور نیوز کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی، ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ( ن)نے نمبرز پورے نہ ہونے کے باعث تحریک عدم اعتماد واپس لی ۔ ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے،ذرائع کے مطابق اس سے قبل ن لیگ نے وزیراعلیٰ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد واپس لی تھی ۔ ذرائع ن لیگ کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کرلیاہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.