MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کی ای بائیک اسکیم 2025: قرعہ اندازی میں کتنے خوش نصیب امیدوار کامیاب؟

0 119

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزارتِ صنعت و پیداوار نے سبسڈی شدہ ای بائیکس اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی ملک گیر تقسیم کے لیے پہلی بار قرعہ اندازی مکمل کر لی، یہ عمل گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے دیگر علاقوں کے لیے کیا گیا۔

محکمہ کے مطابق یہ ڈیجیٹل قرعہ اندازی انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کی تکنیکی معاونت سے پیوی آن لائن پورٹل پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک بیلٹنگ اوور سائٹ کمیٹی کی نگرانی میں کی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وزارت کو 2 لاکھ 69 ہزار 161 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 40 ہزار امیدوار کامیاب قرار پائے۔

اس تقسیم میں 40 ہزار الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں اور ایک ہزار الیکٹرک تین پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔ کامیاب امیدوار اپنی حیثیت شناختی کارڈ نمبر یا ایپلی کیشن آئی ڈی کے ذریعے پیوی پورٹل پر جانچ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

کامیاب امیدواروں کو آن لائن مطلع کیا جائے گا جبکہ سبسڈی کی فراہمی، ادائیگی اور گاڑی حوالگی کا عمل مقررہ طریقہ کار کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

اس دوران اصل ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنیاں (او ای ایمز) گاڑی کی ترسیل، وارنٹی اور بعد از فروخت خدمات کی ذمہ دار ہوں گی۔

وفاقی سیکریٹری برائے صنعت و پیداوار سیف انجم نے ای بالٹنگ کا افتتاح کیا اور اسے پاکستان کی صاف اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیا۔

اسکیم کے تحت دو پہیہ گاڑیوں کے لیے بینک لیزنگ پر 50 ہزار روپے اور خود مالی اعانت پر 80 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی۔ تین پہیہ گاڑیوں کے لیے بینک لیزنگ پر دو لاکھ روپے اور خود مالی اعانت پر چار لاکھ روپے سبسڈی رکھی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پیوی اسکیم کو قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی (این ای وی پی) 2025 تا 2030 کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد سبز روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی صنعت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کے صنعتی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.