MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پی ٹی آئی نے سیاسی درجہ حرارت اور تناؤ میں کمی کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چوہدری لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ پہنچے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے سراج الحق سے کہا کہ آپ نے 2014ء میں بھی بحران ختم کرنے میں کردار ادا کیا تھا، موجودہ بحران ختم کرنے میں بھی مدد کریں اور آئین و قانون کا ساتھ دیں۔

- Advertisement -

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات،سپیکر قومی اسمبلی کا عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہےکہ سراج الحق نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی پہلے گرین سگنل دے، وہ پھر بات کریں گے،کسی ادارے کی ثالثی سے بہتر ہے کہ سیاسی جماعتیں بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔

سراج الحق کی بات پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے بات کرکے جواب دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.