جام کمال نے انتقامی کارروائیوں کی عمارت کی بنیاد خود رکھی تھی اب مزہ خود بھی لیں، سردار اختر مینگل
حب(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ ساحل وسائل پر بلوچستان کی حاکمیت کا نعرہ لگانے کے پاداش میں ہمیں زندان میں ڈال دیا اس وقت کسی جماعت کو ساحل و وسائل کا پتہ تک نہیں تھا سابق وزیر اعلی جام کمال نے انتقامی کاروائیوں کی عمارت کا بنیاد خود رکھا تھا اب انکو چاہیے کہ اسکی سائے کا تھوڑا مزہ لے سیندک اور ریکوڈک معائدوں کے حوالے سے ان لا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایسی کسی معائدے کو قبول نہیں کریگی جس میں اس علاقے اور صوبے کو ئی فائدہ نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
- Advertisement -
کیا قبل ازیں سردار اخترجان مینگل نے حب مین بم دھماکوں میں شہید ہونے والے صحافی شاہد زہری اور آواران کی قبائلی شخصیت میر اکرم ساجدی کے لواحقین بی این پی کے رہنما نوراحمد مینگل اور لالہ عبدالمجید مینگل سمیت حب میں دیگر مختلف شخصیات کے انتقال پر انکے لواحقین سے تعزیتیں کیں ان کے ہمراہ پارٹی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر اکبر مینگل،جہانزیب رونجھو،بشیر مینگل،نوربخش ڈگارزئی سمیت دیگر موجود تھیاس موقع پر سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ گوادر مسئلے پر ہم نے 1998میں جب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اس وقت جب سی پیک کا نام نہیں تھا
اس وقت گوادر رتوڈیرو کا نام تھا ہم نیاس وقت آواز اٹھائی تھی کہ گوادر کو اسکا حق ملنا چاہیے اسکے بعد مشرف دور حکومت میں ہم نے ساحل وسائل پر بلوچستان کی حاکمیت کا نعرہ لگایا اسکے پاداش میں ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا اس وقت کسی جماعت کو ساحل و وسائل کا پتہ تک نہیں تھا ہم اس وقت سے آواز بلند کرتے آرہے ہیں چیک پوسٹوں کے خلاف بھی تب سے ہم بولتے آرہے ہیں یہ اور بات ہے اب گوادر کی عوام نے آواز اٹھائی ہے اس میں تمام جماعتیں شامل ہیں