MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو کیا وزیراعظم فارغ ہو سکتا ہے؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

1 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ پیر کے روز وزیراعظم کو فارغ کر سکتی ہے۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے تو سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی، اب 3 رکنی بینچ تو صرف اس فیصلے پر عمل درآمد کروانے کیلئے ہدایات دے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس کا حکم سناتے ہوئے 90 روز میں الیکشن کرانے کی واضح ہدایات جاری کی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.