کلی رٸیسانی ہزارگنجی زندگی کے تمام سہولیات سے محروم ہیں، میرشکرخان رٸیسانی
کوٸٹہ(مسائل نیوز) سماجی و قباٸلی رہنما میر شکرخان رٸیسانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی بی 32 کا علاقہ کلی رٸیسانی ہزارگنجی اس جدید دور میں بھی گیس- پانی- روڈ- نالی اور زندگی کے تمام سہولیات سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ آفسوس ھوتا ہے کہ یہاں کے ایم این اے اور ایم پی اے اور دیگر عوامی نماٸندو نے اس بڑے آبادی کو نظرانداز کیا ہیں ہم وزیراعلی بلوچستان ایم این اے سریاب اور ایم پی اے حلقہ 32 سے پورزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ کلی رٸیسانی ہزارگنجی کا دورہ کریں اور اس بڑے آبادی کو سہولیات فراہم کریں