MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کیلئے لائوڈ سپیکر استعمال کرنے کی اجازت

1 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک(مسائل نیوز)جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کیلئے لاڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے چوتھے بڑے شہر کولون میں واقع ملک کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی مسجد میں لائوڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دی گئی ہے جس میں انتظامیہ نے اس حوالے سے پابندیوں میں نرمی کی۔ شہری انتظامیہ

- Advertisement -

اور مسلم کمیونٹی کے معاہدے کے تحت کولون شہر کی تمام 35 مساجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جمعہ کے روز دوپہر بارہ سے تین بجے تک پانچ منٹ کے لیے لاڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی جاسکے گی۔میئر کولون نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مذن کو اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں تقریبا 4.5 ملین مسلمان آباد ہیں جو ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.