MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دھمکی آمیز خط کی بنیاد پر وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم کی طرف سے دکھائے گئے مبینہ دھمکی آمیز خط کی   تحقیقات تک لیڈر آف دی ہائوس کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کیلئے  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ،  ایک وکیل  کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے میں ایک خط دکھایا گیاجس  کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، ساتھ ہی استدعا کی گئی کہ بیرونی سازش کی تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کا حکم دیا جائے،حساس اور ہنگامی نوعیت،آج ہی سماعت کی جائے۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی بھی خط پر اپنا بھرپور ردعمل دے چکی ہے،خط کی تحقیقات کے لیے میمو گیٹ سکینڈل کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے جو  اعلی عدلیہ کے ججز پر مشتمل ہو۔

ادھر صحافی عمران وسیم نے دعویٰ کیا ہے کہ  عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست سینئر وکیل انور منصور خان اور اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ، انور منصور خان مختلف مقدمات میں عمران خان کے وکیل اور موجودہ حکومت کے اٹارنی جنرل بھی رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.