” کیا آپ کنواری ہیں“ مداح کے سوال پر معروف بھارتی اداکارہ دیویا نے کیا جواب دیا ؟ جانیے
ممبئی (مسائل نیوز)”راگنی ایم ایم ایس” اور” ابھے” ویب سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ دیویا اگروال حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ ” اپوروا پڈگاﺅنکر ‘ کے ساتھ منگنی کے باعث خبروں کی زینت بنیں لیکن ا ب کی بار وہ اپنے سابقہ بوائے فرینڈ ” ورن “ کے ساتھ ہونے والے تنازع کے باعث توجہ کا مرکز ہیں ، دیویا اور ورون ایک لمبے عرصہ تک تعلق میں رہے تاہم گزشتہ سال انہوں نے اس سفر کے اختتام کا اعلان کیا ۔ اداکارہ نے ورون کے ساتھ تعلقات کے اختتام کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا ۔لیکن حال ہی میں دونوں کے درمیان معاملات نے ایک بدصورت موڑ لیا اور وہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر طنز کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔
اداکارہ دیویا اگروال نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر سوال وجواب کے سیشن کا انعقاد کیا جس میں بہت سارے مداحوں نے اداکارہ سے ان کی ذاتی زندگی سے جڑے اور انجینئر بوائے فرینڈ سے متعلق نجی سوالات بھی کیے ۔
- Advertisement -
ایک فین نے اداکارہ سے تعلقات کے بارے میں مشورہ مانگا جس پر دیویا نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ”دو انسان ایک دوسرے سے قدر تی طور پر جڑے ہوئے نہیں، ایک بار جب آپ زندگی ایک ساتھ گزارنے کے راستے پر چل پڑتے ہیں تو بات چیت اور باہمی تعاون کریں، آپ دونوں کو اپنے آپ کو برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ گراؤنڈ پر آنا ہو گا، یہ بہت سارا کام ہوتاہے لیکن جب آپ بغیر محنت کیے یہ سب کرنا شرو ع کر دیتے ہیں تو آپ سمجھیں کہ آپ مستحکم ہو گئے ہیں۔“
ایک مداح نے تو حد ہی کر دی اور اداکارہ سے سیدھا ہی پوچھا لیا کہ ” کیا آپ کنواری ہیں“ لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ 30 سالہ دیویا اگروال نے اس سوال کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ جواب میں بڑا سا ” ہاں “ لکھ کر دیا ۔
دیویا اور ورون کے درمیان تنازعات کا آغاز اس وقت ہوا جب ورن سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے پوچھا کہ آپ نے اداکارہ کو دھوکہ دیا تھا ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا ، اس کے کچھ عرصہ بعد ورون کی بہن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اداکارہ نے ہمارے خاندانی زیورات بھی واپس نہیں کیئے جو اسے ورون نے دیئے تھے ، کچھ دن کے بعد دیویا نے زیورات واپس لوٹانے کی تصویر شیئر کر دی ۔