مری اور گلیات میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں،اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مری اور گلیات میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں،اموات بڑھنے کا خدشہ ہے،مری میں اربوں روپے کی مشینری کو چلانے والا کوئی نہیں ہے،غفلت اور ناکامی کے ذمہ دار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری میں ہر سال برف پڑتی ہے،
- Advertisement -
شہبازشریف ہر سال مری میں انتظامی امور کی نگرانی خود کرتے تھے، ہر مشکلات سے نمٹا جاتا تھا، ایم ڈی اے نے ہفتہ پہلے پیشگوئی کی تھی کہ ریکارڈ برف باری ہوگی، لیکن انتظامات نہیں کیے گئے۔مری اور گلیات میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، اللہ نہ کرے کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ حکمران کو عوام کی پرواہ نہیں ہے، مری میں اربوں روپے کی مشینری موجود ہے، لیکن اس کو چلانے والا کوئی نہیں ہے،
مقامی لوگوں کو ہدایت کی ہے لوگوں کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو غفلت کا حساب دینا ہوگا، اس سب کے قصور وار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں، ان حکومتوں ناکامی ہے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مری میں سیاحوں کے پھنسنے اور گاڑیوں میں موجود افراد کی اموات کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔