MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نازیبا ویڈیوز پر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے خاموشی توڑ دی

0 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)متنازع پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز پر ان کے شوہر بلال شاہ نے خاموشی توڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ پہلے حریم شاہ کے ساتھ نہیں تھا لیکن اب ہوں، اس مشکل وقت میں اس کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔

حال ہی میں متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہیں تاہم انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ویڈیوز ان کی اپنی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے لیک کی ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اب ان کے شوہر بلال شاہ کا بیان سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے صندل خٹک اور عائشہ ناز سے امید نہیں تھی کہ وہ ایسا بھی کرسکتی ہیں کہ عورت ہو کر عورت کی عزت کا خیال نہیں رکھا۔

انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف جو بھی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے وہ ضرور کروں گا، مجھے حریم نے بتایا تھا کہ وہ گزشتہ برس ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے قبل ہی ایف آئی اے میں شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کرنے کا کہا تھا۔

- Advertisement -

بلال نے ایف آئی اے کے اس مؤقف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جاتا ہے کہ پہلے مرنے کا انتظار کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس مشکل وقت میں حریم کا ساتھ نبھاؤں گا، میں پہلے حریم کے ساتھ نہیں تھا لیکن اب ہوں اور میں نے ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد اپنا آئندہ اسپین کا دورہ بھی کینسل کردیا ہے، ہم جلد پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے اضافے کا امکان ؟اینکر پرسن کامران خان نے بتا دیا
واضح رہے کہ حریم شاہ اکثر ہی مختلف تنازعات اور لیک ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں یہاں تک کہ ایک بار تو ٹِک ٹاکر کو سونے اور نقد رقم کی سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر ترکی میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.