MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی: پولیس کا فلیٹ پر چھاپہ، گرفتاری کے خوف سے ملزم نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) کراچی: پولیس کا فلیٹ پر چھاپہ، گرفتاری کے خوف سے ملزم نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی- ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، ملزم پر 16 لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہونے کا الزام تھا، پولیس حکام- تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ایک فلیٹ پر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم گرفتاری کے خوف سے ملزم نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔

- Advertisement -

پولیس کاکہنا ہے کہ بوٹ بیسن پولیس نے ملزم عثمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، ملزم پر 16 لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہونے کا الزام تھا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ عثمان رؤف کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جاری ہے ۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں 75 سالہ احمد نہال جعفری نے ذاتی اسلحے سے باتھ روم میں گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ اہلخانہ نے گولی کی آواز پر باتھ روم کا دروازہ توڑ کر اسے کو باہر نکالا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.