MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عجیب مرض کا شکار شخص چاروں ہاتھ پیروں پر چلنے پر مجبور

0 755

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(ویب ڈیسک ) برطانیہ میں ایک بزرگ شخص چلنے پر قدرت کے باوجود اپنے گھر میں شیرخوار بچوں کی طرح چاروں ہاتھ پیروں پرچلتے ہیں۔ اس کی وجہ ایک کمیاب مرض ہے جس میں پاو¿ں کے تلووں میں آگ جیسی شدید سوزش پیدا ہوتی ہے۔اسٹیفورڈشائر کے 63 سالہ ایلن بینٹلے ایک عجیب کیفیت ’اولمسٹیڈ سنڈروم‘ کے شکار ہیں۔ میں پاو¿ں کے تلووں میں زرد رنگت کی کھال نما پپڑیاں جمتی ہیں جو جلن نہیں بلکہ آگ کا تاثر پیش کرتی ہیں۔

- Advertisement -

یہاں تک کہ مریض کے لیے قدم زمین پر رکھنا بھی محال ہوجاتا ہے۔اب یہ حال ہے کہ ایلن اپنے گھر میں چاروں ہاتھ پیروں پر چلتے ہیں۔ طویل قطاروں میں نہیں لگتے اور چلنے سے خود کو بچاتے ہیں۔ یہ کیفیت اس وقت سامنے آئی جب وہ بچے تھے۔ ان کی کیفیت کی درست تشخیص دس برس قبل ہوئی تھی۔ اپنی جوانی میں انہوں نے کئی بار خودکشی کا بھی سوچا تاہم وہ جینے کی آس میں سب کچھ سہتے رہے۔اس مرض کا ایک نام پالموپلانٹرکیراٹوڈرما (پی پی کے) بھی ہے۔

اس میں ہتھیلیوں یا پیروں کے تلووں کی کھال موٹی، پیلی اور انتہائی تکلیف دہ ہوجاتی ہے۔ کمیاب مرض کی شرح دس لاکھ میں سے ایک فرد کو لاحق ہوسکتی ہے۔ ایلن کہتے ہیں کہ اس کا درد ناقابلِ بیان ہے جس کی شدت کبھی بھی کم نہیں ہوتی۔ تاہم یہ ایک جینیاتی کیفیت بھی ہے۔اسکول اور کالج میں بھی اسے تضحیک کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ سب کچھ برداشت کرتے رہے۔ گیارہ برس کی عمر میں اگر کوئی ان کے پیر کوچھوتا تھا تو وہ چیخ پڑتے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.