MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جسٹس منصور کو 16 اور جسٹس اطہر اللہ کو 15 کروڑپنشن کی مد میں مل گئے

0 72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے پر بالترتیب 16 کروڑ 10 لاکھ روپے اور 15 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کمیوٹڈ پنشن حاصل کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں کو ماہانہ پنشن کے طور پر بالترتیب 11 لاکھ روپے اور 12 لاکھ روپے سے زائد رقم مل رہی ہے۔

- Advertisement -

وزارت قانون نے ہاؤس رینٹ ساڑھے 3 لاکھ جبکہ سپیرئیر جوڈیشل الاؤنس 11لاکھ سے زائد کردیا تھا۔

جسٹس منصور نے 16 سال اور جسٹس اطہر نے 11 سال سے زائد ملازمت کی جبکہ دونوں ججز کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میڈیکل، رہائش ودیگر سہولیات اور بیگمات کیلئے مراعات حاصل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.