MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دبئی میں پاکستانی کی لاٹری لگ گئی‘ 10 لاکھ ڈالر جیت لیے

0 658

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) دبئی میں رہائش پزیر خوش قسمت پاکستانی نے 10 لاکھ (ایک ملین) امریکی ڈالر جیت لیے۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری ڈرا میں 2 غیر ملکی دس دس لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جیت گئے جن میں ایک پاکستانی اور دوسرا قازقستان کا شہری ہے، اس حوالے سے دبئی ڈیوٹی فری ( ڈی ڈی ایف) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملینیئم ملینیئر 398 اور 399 کی قرعہ اندازی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی گئی، جس میں 2 بڑے انعامات کے علاوہ دیگر 2 خوش قسمت افراد نے ایک ایک لگژری گاڑی اور 2 قیمتی موٹر سائیکلیں جیت لیں۔
بتایا گیا ہے کہ 10 لاکھ (ایک ملین) امریکی ڈالر کا انعام جیتنے والے پاکستانی شہری سہیل سکندر دبئی میں مقیم ہیں، جو مجموعی طور پر دبئی ڈیوٹی فری کے 22 ویں پاکستانی شہری ہیں جنہوں نے یہ انعام حاصل کیا، اس موقع پر پاکستانی شہری سہیل سکندر نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ ڈرا میں شریک ہوا، جب میرے نام کا اعلان ہوا تو یقین ہی نہیں آیا تاہم دبئی ڈیوٹی فری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مالدار بنادیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ایک ملین ڈالر کا انعام حاصل کرنے والے دوسرے غیرملکی قازِقستان کے شہری ہیں جو اس وقت دمام سعودی عرب میں مقیم ہیں جہاں وہ دمام کی ایک ڈریلنگ کمپنی میں بطور انجینیئر کام کررہے ہیں، جس نے ایک دوست سے متاثر ہوکر دبئی ڈیوٹی فری لکی ڈرا میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ملینیم ملینیئر قرعہ اندازی کے بعد 2 لگژری کاروں اور 2 موٹر سائیکلوں کے لیے سرپرائز قرعہ اندازی بھی کی گئی، جس میں شارجہ میں مقیم ایک 52 سالہ بھارتی شہری برندر سنگھ نے ایک مرسڈیز بینز S500 (ڈائمنڈ وائٹ) کار جیتی، اسی طرح ریاض سعودی عرب میں مقیم 56 سالہ جنوبی افریقی شہری کینتھ فرانسس رابرٹسن نے بھی سرپرائز قرعہ اندازی میں مرسڈیز بینز S500 (Obsidian Black Metallic) کار جیتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.