MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمرانی قبائل اپنے وطن کی سلامتی خودمختیار ی پر آنچ نہیں آنے دیگی، سکندر علی عمرانی

2 684

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی( جی این ایم)صوبائی وزیر ریونیوبلوچستان میر سکندر علی عمرانی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رہے گی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ولولہ ایگز قیادت کے باعث بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی رواں دواںہے ہماری بلارنگ نسل قوم قبیلے کی خدمت سے عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں

- Advertisement -

ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے والے بلوچستان اور پاکستان کے دشمن ہے عمرانی قبائل اپنے وطن کی سلامتی خودمختیار ی پر آنچ نہیں آنے دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ صدر میر یار محمد عمرانی ، لوکل ڈومیسائل کمیٹی کے ممبر ممتار قبائلی سیاسی شخصیت حاجی عبدالحق سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر ریونیوبلوچستان میر سکندر علی عمرانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان بھر میں عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہےںوزیر اعلیٰ بلوچستان کی ولولہ ایگز قیادت میں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب تےزی کے ساتھ گامزن ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.