MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے مسائل کے حل اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور آباد کاری میں دلچسپی ہمارے لئے باعث اعزاز و حوصلہ ہے،عبدالقدوس بزنجو

1 288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے مسائل کے حل اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور آباد کاری میں دلچسپی ہمارے لئے باعث اعزاز و حوصلہ ہے اور اس سے ہمیں تقویت مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امدادوبحالی کی سرگرمیوں کے جائزہ کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورا بلوچستان جو کہ پاکستان کا نصف ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہے اور ہم وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں جو متاثرین کی امدا و بحالی میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے دورہ کے دوران جو ہدایات دی ہیں ان پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا وزیراعظم کے دورے سے متاثرین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ قلعہ سیف اللہ اور چمن میں حقائق پر مبنی بریفنگ کا اہتمام کیاگیا اور کسی قسم کے مصنوعی اقدامات کی بجائے جو کام کیا جارہا ہے وہ دکھایاگیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ وی آئی پی کے متاثرہ علاقوں کے دوروں سے متاثرین کی حوصلہ افزائی تو ہوتی ہے لیکن دوسری جانب بحالی کی سرگرمیوں میں وقفہ بھی آجاتا ہے اور تمام انتظامیہ دورے کے انتظامات میں مصروف ہوجاتی ہے اس امر کے پیش نظر انہوں نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ان کے دورے کے دوران صرف تحصیلدار کی سطح کے افسر بریفنگ کیلئے موجود ہوں جبکہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اپنے دوروں کو محدود کرکے صرف امداد و بحالی کی سرگرمیوں کی نگرانی اور اس حوالے سے ضروریات کو پورا کرنے کی پالیسی اپنائی ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سمیت کسی بھی ادارے کی جانب سے کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے خلاف کاروائی کا مقصد دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو پیغام دینا ہے کہ امدادوبحالی کی سرگرمیوں میں کوئی غفلت برداشت نہیں خی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرین کو خوراک،ا دویات اور امدادی چیک بھی دیئے جارہے ہیں میڈیکل کیمپ اور لائیو سٹاک کے کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں اور اس سے قبل کوئی بھی شکایت سامنے نہیں آئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک دردمند دل رکھنے والی شخصیت ہیں ان کی ہمیں بھرپور سرپرستی اور سپورٹ حاصل ہے اور ان کے اس دورے کو رہنما اصول کے طورپر لیکر آگے بڑھیں گے وزیراعلیٰ نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ امدادوبحالی کی کاروائیوں میں ہونے والی کمی بیشی سے حکومت کو مطلع کریں تاکہ ہم اپنی اصلاح کرکے بہتری لاسکیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران شکایات سامنے آتی رہتی ہیں لیکن یہ امر باعث اطمینان ہے کہ تاحال بدعنوانی کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں کے دورے محدود کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ وہ اور وزیراعلیٰ متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر طے کریں گے کہ ہمیں کس علاقے میں اترنا ہے جس کی پیشگی اطلاع انتظامیہ کو نہیں دی جائے گی تاکہ انتظامیہ اپنے کاموں میں مصروف رہے اور ہمارے دورے سے متاثر نہ ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی حقائق کو توڑ مروڑ کر لوگوں کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.